موسمی صورتحال: شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے والوں کے لیے انتباہ جاری

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ممکنہ موسمی صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر سفری سرگرمیوں کے حوالے سے نیا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی علاقہ جات خصوصاً گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال نے متعدد سڑکوں کو نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے نے سیلاب سے تباہ کاریوں اور اموات کے اعدادوشمار جاری کردیے

این ڈی ایم اے کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شیوک میں سلتورو دریا کا پل متاثر ہوا اور راستہ بند ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ جگلوٹ اسکردو روڈ پر آستک پل متاثر ہونے کے باعث صرف ون وے ٹریفک جاری ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اسی طرح دیان سے غذر، شندور، خلتی، دین اور اشکومن روڈز بھی شدید متاثر ہیں اور ان پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہے۔ اسکردو میں کارگل اور خرمنگ جبکہ تھنگل نالہ سے شگر کا راستہ بھی بند ہوگیا ہے۔ گلگت روڈ نلتر کے مقام پر متاثر ہونے کے باعث ٹریفک کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بحالی کی کارروائیوں کے بعد گھانچے میں سرمو پل اور اسکردو میں باغیچہ روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ہنزہ میں گلمیت تا گوجال روڈ، گلگت میں جگلوٹ تا گرو روڈ اور استور میں چلم روڈز بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی مزید بارشیں ہوں گی: این ڈی ایم اے نے تازہ ایڈوائزری جاری کردی

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شمالی علاقہ جات میں متاثرہ سڑکوں پر سفر سے گریز کریں، متبادل اور غیر محفوظ راستوں پر جانے سے اجتناب کریں، متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ ادارے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو بروقت معلومات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ پیشگی تیاری اور اقدامات ممکن ہوسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی