سانحہ صوابی: ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن مکمل، 41 افراد کی لاشیں برآمد

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوابی کے علاقے گدون دالوڑی میں کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والی تباہی کے بعد ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے سے اب تک 41 افراد کے جسد خاکی نکالے جا چکے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سرچ آپریشن میں ہیوی مشینری اور جدید آلات استعمال کیے گئے۔ آپریشن کے دوران 13 ایمبولینسز، 3 ڈیزاسٹر وہیکل اور 2 واٹر ریسکیو یونٹس شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کا سوات، بونیر، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

مزید بتایا گیا کہ 3 فائر وہیکل، ریکوری وہیکل، 5 ایکسیویٹرز اور 2 لوڈرز بھی ملبہ ہٹانے اور امدادی کاموں میں مصروف رہے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق 150 سے زائد اہلکار دن رات بلا تعطل سرچ آپریشن میں شریک رہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘