مون سون بارشوں کے دوران اربوں روپے کی لکڑی دریائے نیلم میں بہہ گئی

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حالیہ مون سون بارشوں نے آزاد کشمیر میں محکمہ جنگلات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ دریائے نیلم میں بہہ کر آنے والی اربوں روپے مالیت کی لکڑی ضائع ہوگئی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث لکڑی پانی میں بہہ گئی۔

ماہرین کے مطابق اس نقصان سے نہ صرف معیشت متاثر ہوگی بلکہ جنگلات کے تحفظ پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

عوامی حلقوں نے حکومت سے فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید جانیے سید باصر علی کی اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp