’مہاراجہ ٹیرف اور روسی لانڈری ‘، ٹرمپ کے مشیر نے ایک بار پھر بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی مشیر پیٹر ناوارو نے بھارت پر روسی تیل کی خریداری کے حوالے سے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت’کریملن کے لیے لانڈری‘ کا کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت روسی تیل انڈین پیداوار کہہ کر باقی ملکوں کو بیچتا ہے، جنگ بندی کا کریڈٹ کیوں نہیں دیا؟ ٹرمپ مودی حکومت پر غصہ

ان کا کہنا ہے کہ نئی دہلی روس سے تیل خرید کر ریفائننگ کے ذریعے منافع کماتا ہے، جس سے یوکرین جنگ کو تقویت مل رہی ہے۔

ناوارو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2022 میں یوکرین جنگ سے پہلے بھارت روس سے نہ ہونے کے برابر تیل خریدتا تھا، مگر اب یہ شرح 30 سے 35 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

ان کے مطابق بھارت کو روسی تیل کی ضرورت نہیں، یہ محض منافع کمانے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا موجودہ کردار امن پیدا نہیں کر رہا بلکہ جنگ کو طول دے رہا ہے۔

ناوارو نے بھارت کو ’مہاراجہ آف ٹیرفس‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پر بھارتی برآمدات سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کی نئی اقتصادی حکمت عملی: روسی تیل پر پابندیاں، خود امریکا کو خطرہ؟

انہوں نے یاد دلایا کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف لگایا تھا جسے 27 اگست سے بڑھا کر 50 فیصد کیا جا رہا ہے۔

بھارتی ردِعمل

دوسری جانب بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر، جو ان دنوں ماسکو کے دورے پر ہیں، نے امریکی الزامات کی تردید کی ہے۔

یاد رہے کہ پیٹر ناوارو اس سے قبل بھی ایک مضمون میں بھارت کے روسی تیل کے کاروبار کو ’موقع پرستی‘ اور ’دنیا کی کوششوں کے لیے نقصان دہ‘ قرار دے چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی کاروبار سے حاصل رقوم روسی اسلحہ سازی میں استعمال ہوتی ہیں جبکہ امریکی و یورپی ٹیکس دہندگان کو یوکرین کی مدد کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرنے پڑتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘