بلوچستان: لسبیلہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے قریب فقیرہ اسٹاپ پر مسافر کوچ اور دو پک اپ گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال اوتھل اور بیلہ منتقل کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔ دونوں پک اپ گاڑیاں کراچی سے خضدار کی طرف روانہ تھیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکار پک اپ گاڑی میں اوتھل سے بیلہ جا رہے تھے۔

ریسکیو حکام کا بیان

ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر فوری کارروائی کی گئی، تاہم تصادم کی شدت کے باعث بھاری جانی نقصان ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

سیاسی مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کو جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی