لاہور: سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں میں 5 ملزمان ہلاک

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 5 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی کے خوف نے بڑے بڑے غنڈوں کو معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا: مریم نواز

سی سی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ چونگ، نشتر اور کینٹ کے علاقوں میں علیحدہ علیحدہ 3 کارروائیوں کے دوران یہ واقعات پیش آئے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔

ترجمان نے بتایا کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں مبینہ طور پر ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی پولیس مقابلہ: فیصل آباد پولیس کے 3 اہلکاروں کو سزائے موت کا حکم

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘