ترک خاتون اول کا امریکی خاتون اول کو خط، غزہ کے بچوں کی حالت زار پر توجہ دلانے کی اپیل

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترک خاتونِ اول امینہ اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو خط لکھا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کرکے غزہ کے بچوں کی حالتِ زار پر آواز بلند کریں۔

ترک حکام کے مطابق یہ خط جمعے کے روز لکھا گیا جسے ترک صدراتی دفتر نے جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’آصفہ بھٹو عکسِ بے نظیر ہیں‘، خاتون اول کے ترک صدر کی گاڑی چلانے پر صارفین کے تبصرے

امینہ اردوان نے اپنے خط میں کہا کہ انہیں میلانیا ٹرمپ کے اس خط سے حوصلہ ملا جو انہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین اور روسی بچوں کے حوالے سے لکھا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ جس حساسیت کا اظہار آپ نے 648 یوکرینی بچوں کے لیے کیا وہی غزہ کے بچوں کے لیے بھی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے: ترک صدر دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ

انہوں نے مزید کہا کہ آج جب دنیا ایک اجتماعی بیداری سے گزر رہی ہے اور فلسطین کو تسلیم کرنے کا عمل عالمی خواہش بن چکا ہے، تو میرا یقین ہے کہ غزہ کے لیے آپ کی اپیل فلسطینی عوام کے حق میں ایک تاریخی ذمہ داری کو پورا کرے گی۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے تحت عالمی بھوک مانیٹرنگ ادارے نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ غزہ شہر اور اس کے اطراف قحط کا شکار ہیں اور یہ صورتحال مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، جس سے اسرائیل پر زیادہ امداد کی اجازت دینے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس رپورٹ کو ‘کھلا جھوٹ’ قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل بھوک روکنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نہ کہ بھوک پیدا کرنے پر۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی