پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان آج کن اہم معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوں گے؟

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے 24 اگست 2025ء کے دورۂ بنگلادیش کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ایک معاہدے، چار مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) اور ایک ثقافتی تبادلہ پروگرام پر دستخط کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی وفد کی ڈھاکہ میں اسحاق ڈار سے ملاقات

سرکاری اعلامیے کے مطابق اہم معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ویزا ختم کرنے سے متعلق ہے۔

اس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں اور تعاون کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کی خبر رساں ایجنسیوں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (APP) اور بنگلہ دیش سنگباد سانگستھا (BSS) کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوں گے۔

مزید برآں، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارتی امور پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا جائے گا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان کلچرل ایکسچینج پروگرام 2025-2028 بھی شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل میں ایسے تعلقات چاہتے ہیں جو ہمیں متحد کریں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

اسی طرح فارن سروس اکیڈمی آف پاکستان اور فارن سروس اکیڈمی آف بنگلادیش کے درمیان باہمی تعاون پر بھی معاہدہ طے پائے گا۔

دونوں ممالک کے تحقیقی ادارے، یعنی انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) اور بنگلہ دیش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز (BIISS) بھی باہمی تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کل بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے، اہم ملاقاتیں طے

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات کو نئی جہت فراہم کریں گے اور مختلف شعبوں میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کا سبب بنیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ