اسحاق ڈار کل بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے، اہم ملاقاتیں طے

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلہ دیش حکومت کی دعوت پر 23 اور 24 اگست کو ڈھاکا کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ ڈھاکا کے دوران نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کی ملاقاتیں بنگلہ دیش کی اعلیٰ قیادت سے ہوں گی جن میں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور امورِ خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ان ملاقاتوں میں پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس شیخ حسینہ واجد کی حکومت کی خاتمے کے بعد بنگلہ دیش کے پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp