تنگ مصّور کا انوکھا احتجاج

جمعرات 26 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مہنگائی سے تنگ مشہور مصّور نے اصل نوٹوں پر اپنی تخلیقی صلاحیت کے ذریعے انوکھے انداز میں احتجاج کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ارجنٹینا میں حالیہ برسوں میں نقدی رقم اتنی قدر کھو چکی ہے کہ ایک مشہور مقامی آرٹسٹ سرجیو گیلرمو ڈیاز کو لگتا ہے کہ انتہائی قیمتی نوٹوں پر پینٹنگ کرنا بھی سستا ہو گیا ہے۔

سرجیو گیلرمو ڈیاز نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے قیمتی ترین نوٹ بھی استعمال کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اب ایک ڈالر 178 پیسو(ارجنٹینا کی کرنسی ) کے برابر ہے اور بلیک میں فروخت ہورہا ہے۔ ملک کی مقامی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی آرہی ہے، جس کی وجہ سے ملک کی 40 فیصد آبادی غربت میں گھرچکی ہے۔

اس حوالے سے سرجیو گیلرمو ڈیاز کا کہنا ہے کہ آج کل میرے لیے یہاں ارجنٹائن میں سب سے بڑے ڈینومینیٹڈ بل پر صرف پینٹ کرنا سمجھ میں آتا ہےکیونکہ میں اس پر پینٹ کرکے، اسے بل کی اصل قیمت سے کہیں زیادہ میں بیچ سکتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیسوں کی قدر میں مسلسل ہونے والی کمی سے متعلق موضوعات کو نوٹوں پر پینٹ کیا ہے، اس نوٹوں میں امریکا کا ایک ڈالر کا بل بھی شامل ہے۔

سرجیو گیلرمو ڈیاز بینک نوٹوں پر فٹبال اسٹار لیونل میسی کی ورلڈ کپ جیتنے سے لے کر گزشتہ برس پیسو کی قدر میں تیزی سے آنے والی کمی سے متعلق مختلف طنزیہ تصاویر کو پینٹ کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ان یہ پینٹنگز اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ مہنگائی کیسے بڑھ رہی ہے اور ہماری زندگیوں اور قوت خرید کو مکمل طور پر متاثر کرتی ہے، جس کی وجہ سے ہم سنگین بحران سے گزر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوگنڈا کے آرمی چیف کا ترکیہ سے انوکھا مطالبہ، ایک ارب ڈالر اور ‘خوبصورت ترین دلہن’ مانگ لی

مالک سے مثالی محبت کرنے والا معمر ترین کبوتر ’شوگر‘ نہیں رہا، عمر کتنی تھی؟

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان سے رابطہ، ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی پزیرائی

پالتو کتوں کے مالکان کے لیے اہم وارننگ لیتھیم: بیٹری ان سے دور رکھیں

ویڈیو

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

لائیواسلام آباد امن مذاکرات:ٹرمپ کا بیشتر نکات پر پیشرفت کا اعلان، ایران اگلی نشستیں و رابطے جاری رکھنے پر تیار

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین