کراچی سے لاہور پاکستان کی پہلی بلٹ چلانے کی تیاری، سفر کتنا کم ہوجائے گا؟

پیر 25 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلوے نے ملک کی پہلی بُلٹ ٹرین کا منصوبہ پیش کر دیا ہے جو لاہور سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن تعمیر کی جائے گی، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت 20 گھنٹے سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔

منصوبے کی تفصیلات

یہ منصوبہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت 6.8 ارب ڈالر کے ایم ایل-1 اپ گریڈ پراجیکٹ کا حصہ ہے۔

بُلٹ ٹرینیں زیادہ سے زیادہ 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

اہم اسٹاپس میں حیدرآباد، ملتان اور ساہیوال شامل ہوں گے۔

منصوبے کو چین کی معاونت سے مکمل کیا جائے گا، جس میں چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن بھی شامل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے لاہور سے راولپنڈی ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کی تیاری، سفر کتنا مختصر ہوجائے گا؟

منصوبے کے تحت نئی ڈبل ٹریکس، جدید سگنلنگ سسٹم، اور نئے پلوں کی تعمیر شامل ہیں۔

منصوبے کے معاشی و سماجی فوائد

منصوبے کے دوران اور تکمیل کے بعد ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

علاقائی تجارت میں اضافہ ہوگا اور مال بردار ٹرینوں کا حصہ 4 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد تک پہنچ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبہ پاکستان کے لیے کتنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے؟

سڑکوں پر انحصار کم ہونے سے سالانہ ایندھن کی درآمد پر خرچ ہونے والے اربوں ڈالر کی بچت ہوگی۔

پاکستان ریلوے کے دیگر منصوبے

رواں سال کے اوائل میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور-راولپنڈی بُلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری بھی دی تھی، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت صرف ڈھائی گھنٹے رہ جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp