خیبر پختونخوا: بارش اور سیلاب سے 406 ہلاکتیں اور 245 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 15 اگست سے جاری بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق، اب تک مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 406 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں 131 مرد، 167 خواتین اور 108 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 245 بتائی گئی ہے، جس میں 121 مرد، 92 خواتین اور 32 بچے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: 25 اور 26 اگست کو موسلادھار بارش سے کون کون سے علاقوں میں سیلاب کا خدشہ؟

مالی نقصان کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ کے مطابق، مجموعی طور پر 2810 گھر متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 2136 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور 674 گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں اب تک 237 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات صوبے کے اضلاع سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لویر، بٹگرام، ڈی آئی خان اور صوابی میں پیش آئے۔ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں شدید بارشوں کا الرٹ: کراچی، حیدرآباد، سکھر اور ملحقہ علاقوں میں سیلاب کا خطرہ

پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور رابطے میں ہیں۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، جبکہ عوام کسی بھی غیر متوقع واقعے یا موسمی صورتحال سے آگاہی کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں تاکہ کسی بھی غیر ضروری نقصان سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی