خان صاحب کی سختی کے باوجود بدقسمتی سے پارٹی معاملات باہر آجاتے ہیں، بیرسٹر گوہر کا سلمان اکرم راجہ کے بیان پر ردعمل

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ روز مستعفی ہونیوالے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے۔

وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے 26 نومبر کے واقعے کے بعد اپنا تحریری استعفیٰ انہیں بھیجا تھا، اور بعد میں واپس لینے کا بھی بتایا تھا۔

’تاہم اس مرتبہ میرے پاس ان کا کوئی تحریری استعفیٰ نہیں پہنچا ہے، البتہ انہوں نے اس کا کہا ہے اور میں نے بھی سنا ہے، اس ضمن جو بھی ان کا فیصلہ ہے چاہے وہ جاری رکھنا چاہیں یا نہیں حتمی فیصلہ خان صاحب ہی کریں گے۔‘

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے وقت پارٹی کی تمام تر توجہ کا مرکز الیکشن میں نت نئے انتخابی نشانات کے ساتھ حصہ لینا تھا، جس میں انہیں اور ان کی جماعت کو کامیابی ملی اور قومی اسمبلی میں 180 نشستوں سمیت خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت ملی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ کے ساتھ کسی قسم کی تلخ کلامی نہیں ہوئی، علیمہ خان

’۔۔۔ پھر اس کے بعد، میں ہمیشہ کہتا رہاہوں، بدقسمتی سے کوئی نہ کوئی چیز پارٹی کے اندر سے باہر آجاتی ہے، اور لوگ اس کو زینت بنادیتے ہیں۔۔خان نے کہا تھا کہ کوئی بھی پارٹی لیڈر اپنے استعفے کا پبلک میں ذکر نہیں کرے گا۔‘

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ لوگ فلم نہ چلائیں، پارٹی استعفے ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا