کراچی میں سی او ڈی فلٹر پلانٹ میں واٹر بورڈ کے لیے نیا تھانہ قائم کردیا گیا ہے، جس کا نام کراچی واٹر اینڈ سپلائی کارپوریشن پولیس اسٹیشن رکھا گیا ہے، اس کے قیام سے شہر قائد میں تھانوں کی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے 36 نئے تھانے قائم
ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق واٹر بورڈ کے پہلے ایس ایچ او کے طور پر ارشد اعوان کو تعینات کر دیا گیا ہے، یہ تھانہ خاص طور پر غیرقانونی ہائیڈرنٹس اور واٹر کنکشنز کے خلاف کارروائی کرے گا۔
نیا پولیس اسٹیشن غیرقانونی سب سوائل کنکشنز اور واٹر بورڈ کی زمین پر قبضوں (لینڈ انکروچمنٹ) کے خلاف بھی کارروائی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: تھانے میں ملزم کی ہلاکت کا معاملہ، حقائق سامنے آگئے
واٹر کارپوریشن کی درخواست پر صوبائی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد اس تھانے کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔














