ڈچز آف سسیکس، میگھن مارکل نے بالآخر اپنے نام سے متعلق جاری تنازع پر خاموشی توڑ دی اور اپنے سرکاری قانونی نام کی وضاحت کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد شاہی خاندان کا جذباتی بیان جاری
شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور بادشاہ چارلس سوم کی بہو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کا قانونی نام ’میگھن، ڈچز آف سسیکس‘ ہے اور یہی وہ نام ہے جو ان کی شادی کے بعد اختیار کیا گیا تھا۔
یہ گفتگو نیٹ فلکس پر ان کے نئے شو کے دوسرے سیزن کی ریلیز کے موقعے پر بلومبرگ کی اینکر ایمیلی چانگ کے ساتھ انٹرویو میں سامنے آئی۔
یاد رہے کہ میگھن نے پہلی بار پچھلے سیزن میں اداکارہ منڈی کالنگ کو درست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا نیا آخری نام ’سسیکس‘ ہے جس پر سوشل میڈیا پر تنقید کی لہر دوڑ گئی تھی۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ میگھن نے برطانیہ کے جس کاؤنٹی ’سسیکس‘ کا نام اپنایا ہے وہ وہاں بمشکل ایک بار ہی گئی ہیں جبکہ کچھ شاہی مبصرین کا کہنا تھا کہ بطور شاہی فرد ان کا آفیشل سرنیم ’ماؤنٹبیٹن-ونڈزر‘ ہونا چاہیے تھا جس کا میگھن نے انٹرویو میں کوئی ذکر نہیں کیا۔
مزید پڑھیے: پرنس ہیری کو شاہ چارلس کی سردمہری کا سامنا، پرانے دوست نے بھی منہ موڑ لیا

میگھن نے وضاحت کی کہ یہ معاملہ عام لوگوں کے لیے کچھ پیچیدہ ہو سکتا ہے کیونکہ ان کے خاندان کا سرنیم روایتی انداز سے مختلف ہے۔
مزید پڑھیں: حقیقی زندگی میں طلسماتی کہانی جیسا سماں باندھتی مشہور شاہی شادیاں
انہوں نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو میں نے اپنا نام تبدیل کیا لیکن یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو لوگوں کے لیے سمجھنا آسان نہیں کیونکہ ہمارا فیملی نیم روایتی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے شوہر ہیری، بچے آرچی اور لیلیبٹ بھی سسیکس کو بطور خاندانی نام استعمال کرتے ہیں۔ شادی کے بعد سے مجھے اسی نام سے پکارا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری اور بادشاہ چارلس کی صلح پر پانی پھیر دیا
میگھن نے مسکراتے ہوئے اعتراف کیا کہ یہ کہنا کچھ عجیب لگتا ہے خاص طور پر ایک امریکی کے طور پر لیکن یہ حقیقت ہے کہ اسی کے ساتھ میرا قانونی نام جڑا ہوا ہے۔