عمران خان کو سپریم کورٹ سے رہائی مل گئی، کیا انٹرنیٹ کو بھی آج ضمانت مل جائے گی؟

جمعہ 12 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جدید دور میں جہاں ٹیکنالوجی نے اتنی آسانیاں پیدا کر دی ہیں وہیں انسان ٹیکنالوجی کے ہاتھوں مفلوج ہو چکے ہیں، اور ایسے میں اگر انٹرنیٹ کو بند کر دیا جائے تو لوگوں کی زندگیاں ہی رک جاتی ہیں۔ پاکستان میں بھی گزشتہ چند روز سے کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے۔

سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو منگل( 9 مئی) کےروز اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری ہو گیا۔ کشیدہ حالات کے پیشِ نظرملک بھر میں انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی تھی۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ سے عمران خان کی رہائی کا پروانہ تو جاری کر دیا گیا لیکن انٹرنیٹ سروس تا حال بحال نہیں ہو سکی۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کو تو سپریم کورٹ سے رہائی مل گئی ہے انٹرنیٹ کو کب رہائی ملے گی؟

صارفین نے انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے مخلتف میمز میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ کچھ نے بتایا کہ وہ انٹرنیٹ کے بغیر کیسے زندگی گزار رہے ہیں، اور کچھ نے درخواست کی کہ اب انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے۔

ایک صارف نے دلچسپ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی عوام انٹرنیٹ کے بغیر ایک اور دن گزارتے ہوئے، شیئر کی گئی  تصویر میں لکھا تھا کہ میں انٹرنیٹ کےبغیر میں زندہ نہیں رہوں گا، مر جاؤں گا۔

نیوز اینکر پرسن رابعہ انعم عبید نے ٹویٹ کرتے  ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کو جہاں ملک و قوم کی اتنی فکر ہے تو عمران خان کے ساتھ ساتھ لگے ہاتھوں انٹرنیٹ کی بھی فوری رہائی کا حکم دے دیتے۔

انہوں نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ جج صاحب! کم از کم یو ٹیوب کِڈز ہی کھلوا دیں، بچوں نے ناک میں دم کر دیا ہے۔

لائبہ نامی صارف نے انٹرنیٹ بندش کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے ٹویٹ کی اور کہا کہ یاد دلانا تھا انٹرنیٹ اور دیگر ایپس کو بھی بحال کر دیں۔

ایک صارف نے پوچھا کہ پاکستان کا انٹرنیٹ کتنے ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہے، اور اس پر کون سی دفعات لگتی ہیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس کی بھی ضمانت آج ممکن ہو سکے گی۔

مہنگائی سے پریشان عوام  درخواست کرتی نظرآئی کہ برائے مہربانی انٹرنیٹ بندش کرنے والوں کی کچھ خبر لی جائے کیونکہ پاکستان میں پہلے ہی بہت مہنگائی ہے اور غریب عوام نے 500 روپے کا جو انٹرنیٹ پیکج کرایا ہے وہ ختم ہو جائے گا۔

https://twitter.com/Zeeshan70905855/status/1656691470903005199?s=20

جہاں چند صارفین نے انٹرنیٹ بندش پر میمز کا سہارا لیا وہیں عمران خان کے چاہنے والے چند صارفین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے پی ڈی ایم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈیئر پی ڈی ایم! ہونی کو کوئی نہیں ٹال سکتا‘ برائے مہربانی اب انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے۔

واضح رہے عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بالکل بند ہے،جس کے بعد لوگ وی پی این کا استعمال کرتےہوئے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔

مختلف حلقوں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ انٹرنیٹ سروس فوری طور پر بحال کی جائے کیونکہ اس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

امریکی کانگریس کا کنٹرول کس کے پاس ہوگا؟ وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

آن لائن کھیلوں اور سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے خطرناک جال، گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا