بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع اوریا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک بندر نے موٹر سائیکل کے ڈگی سے 80 ہزار روپے چرا لیے اور پھر درخت پر چڑھ کر کرنسی نوٹوں کو پھاڑ کر چاروں طرف اچھال دیا۔ یہ منظر دیکھ کر لوگوں نے نوٹ لوٹنے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیے بندر نے شہری کا فون چھین لیا، جوس کے ڈبے کے عوض واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
عینی شاہدین کے مطابق، ڈونڈاپور گاؤں کے رہائشی انوج کمار اپنے والد روہتاش چندر کے ساتھ زمین کی رجسٹری کے لیے تحصیل پہنچے تھے۔ رقم کو انہوں نے اپنی موٹر سائیکل کی ڈگی میں رکھا ہوا تھا۔ جیسے ہی روہتاش اپنے وکیل کے ساتھ کاغذات تیار کر رہے تھے، اچانک ایک بندر نے ڈگی کھول کر پیسوں کا بیگ نکالا اور قریبی درخت پر جا بیٹھا۔
उत्तर प्रदेश के औरैया में बंदर ने बाइक की डिक्की से 80 हजार रुपये उड़ाए, पेड़ पर चढ़कर नोटों की बारिश की
◆ लोगों ने मदद के बजाय नोट लूटे, शख्स को 28 हजार का नुकसान
◆ वीडियो वायरल, यूपी में बंदरों का आतंक बढ़ा#Monkey | Monkey Theft | #Auraiya pic.twitter.com/erklkpmXK5
— News24 (@news24tvchannel) August 27, 2025
کچھ ہی دیر بعد بندر نے نوٹ پھاڑنے اور اچھالنے شروع کر دیے جس سے پورے احاطے میں روپوں کی ’بارش‘ ہوگئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے نوٹ سمیٹنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیے سری لنکا میں بندر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ بن گیا
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر درخت سے نوٹ اچھال رہا ہے اور لوگ نیچے دوڑ لگا کر انہیں اکٹھا کر رہے ہیں۔
افراتفری ختم ہونے تک روہتاش چندر صرف 52 ہزار روپے ہی واپس حاصل کر سکے، باقی 28 ہزار روپے یا تو لوگوں نے اٹھا لیے یا بندروں نے پھاڑ دیے۔
یہ بھی پڑھیے پانامہ کے جزیرے پر بندروں نے ساتھی بندروں کے بچوں کو اغوا کرنا شروع کر دیا
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بندروں کی شرارتیں اس علاقے میں عام ہیں۔ ایک شخص نے شکوہ کیا:
’ہم تحصیل کے احاطے میں کھانا بھی نہیں کھا سکتے، معمولی سی غفلت پر بندر فوراً حملہ کر دیتے ہیں یا چیزیں چھین لیتے ہیں۔‘