پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت ملک کے کئی مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس پر شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ صوابی، سوات اور ملاکنڈ کے اضلاع میں بھی آیا، جبکہ باجوڑ، چترال اور مانسہرہ میں بھی جھٹکوں کی شدت ریکارڈ کی گئی۔ گلگت بلتستان کے علاقے غذر کے گاہکوچ شہر اور اس کے مضافات میں بھی زمین لرز اٹھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 110 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp