کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اُریبی کے نوعمر قاتل کو 7 سال قید کی سزا

جمعرات 28 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کولمبیا میں صدارتی امیدوار اور اپوزیشن رہنما میگوئل اُریبی پر فائرنگ کرنے والے 15 سالہ ملزم کو 7 سال کے لیے جُوینائل (نابالغوں کے اصلاحی مرکز) میں قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق کم عمر حملہ آور کو ‘خصوصی اصلاحی مرکز میں 7 سال تک آزادی سے محروم’ رکھا جائے گا۔ ملزم پر قتل کی بجائے اقدامِ قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے کیونکہ کولمبیا کے قانون کے تحت نابالغ ملزم کے خلاف فردِ جرم ایک بار طے ہوجانے کے بعد تبدیل نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیے: کولمبیا کے صدارتی امیدوار انتخابی مہم کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی، حالت نازک

یاد رہے کہ 39 سالہ میگوئل اُریبی کو جون میں انتخابی مہم کے دوران بوگوٹا میں گولی ماری گئی تھی۔ وہ دو ماہ تک اسپتال میں زیرِ علاج رہے اور 11 اگست کو دماغ میں خون بہنے کے باعث انتقال کر گئے۔

واقعے کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُریبی ایک انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک گولیوں کی آواز گونجی اور وہ خون میں لت پت زمین پر گر پڑے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے اُریبی پر 3 گولیاں چلائیں، جن میں 2 سر پر لگیں۔ بعد ازاں اُریبی کے محافظوں نے ملزم کو زخمی حالت میں قابو کر کے پولیس کے حوالے کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کولمبیا یونیورسٹی کا ٹرمپ انتظامیہ سے 221 ملین ڈالر کے تصفیے پر اتفاق

اس واقعے کے بعد 5 بالغ افراد کو بھی سنگین قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملے کا حکم کس نے دیا اور مقصد کیا تھا۔

یہ واقعہ کولمبیا کی اُس خونی سیاسی تاریخ کی یاد دلاتا ہے جب بیسویں صدی کے دوسرے نصف میں 5 صدارتی امیدواروں کو قتل کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘