میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ: ایک ارب 17کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں کرائے اور ٹیکس کی عدم وصولی ،بغیر ٹیندر کے اخراجات ، اضافی ادائےگیوں کی مد میں ایک ارب 17کروڑ 13لاکھ 27ہزار روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

 آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے مالی سال 2023-24کے دوران میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی تیار کی گئی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں مخلتف مد میں ایک کروڑ 3لاکھ 12ہزار روپے کی رقم کا مبینہ طور پر غلط استعمال کیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر سائیکل و موٹر سائیکل اسٹینڈ، اسٹالز، نادرا کے برتھ، میرج اور ڈیٹھ سرٹیفکیٹس کی فیس اور کرائے کی مد میں ایک کروڑ سے زائد رقم کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’ہر بار دوائیاں باہر سے لانا پڑتی ہیں‘، سول اسپتال کوئٹہ میں عوام ادویات سے محروم کیوں؟

اسی طرح میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں دکانوں کے کرائیوں ، معاہدوں کی تجدید اور غیر قانونی طور پر اجراءکی مد میں 17کروڑ 87لاکھ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں ہوئیں۔

کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن مقرر کردہ ٹیکس ہدف 82کروڑ 36لاکھ میں سے صرف 3کروڑ 64لاکھ روپے حاصل کر سکی جس کی وجہ سے خزانے کو 79کروڑ 29لاکھ سے زائد کے نقصانات ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرول پمپ کی عدم نیلامی سے 6کروڑ 56لاکھ سے زائد کا مالی نقصان ہوا، امداد ہوٹل کی لیز کی تجدید مارکیٹ ریٹ پر نہ ہونے سے ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

مزید پڑھیں:آڈیٹر جنرل رپورٹ، مالی سال 24-2023 کی سب سے بڑی مالی بے ضابطگی کہاں ہوئی؟

آڈٹ رپورٹ کے مطابق میٹر پولیٹن کارپوریشن حکام بروری روڈ، سریاب روڈ، طوغی روڈ، جی او آر کالونی ، میگانگی روڈ ، ٹیکسی اسٹینڈ، تختانی بائی پاس، گوردت سنکھ روڈ پر موجود خالی زمینوں کے حوالے سے بھی جواب دینے سے قاصر رہے۔

دوسری جانب میٹروپو لیٹن کارپوریشن کے حکام نے غیر مجاز طور پر قانونی تقاضے پورے کیے بغیر رہائشی عمارتوں کو کمرشل عمارتوں میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی جبکہ متعلقہ دستاویزات طلب کرنے باوجود بھی فراہم نہیں کی گئیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میٹروپو لیٹن کارپوریشن کی جانب سے جوائنٹ روڈ پر تعمیر کی گئی 54میں سے 51دکانوں کو کرائے پر نہیں دیا گیا جس سے 3کروڑ 43لاکھ سے زائد کے نقصانات ہوئے۔

مزید پڑھیں:کیا کوئٹہ کا پانی پینے کے لیے غیر موزوں ہے؟

رپورٹ کے مطابق پرنس روڈ پر قائم 50دکانوں اور کیبن کا کرایہ نہ لینے کی وجہ سے ادارے کو ایک کروڑ 50لاکھ کا نقصان ہوا جبکہ بکرا پیڑی کے ٹھیکے میں بھی ادارے کو 1کروڑ 45لاکھ روپے سے زائد کے نقصانات اٹھانا پڑے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے 96لاکھ روپے کے ٹیکس وصول نہیں کیے جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل میں کچرا اٹھانے کے ٹینڈر کو روکنے کے لیے 38لاکھ کے کاموں کو تقسیم کردیا گیا اس کے علاوہ محکمہ ریونیو سے پراپرٹی ٹرانسفر شیئر کے تحت ملنے والی رقم کے غلط حساب کتاب سے ادارے کو ایک کروڑ 53لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24کے دوران میٹروپو لیٹن کارپوریشن نے ایمرجنسی کے نام پر بغیر ٹینڈر کے1کروڑ 84لاکھ روپے کے اخراجات کیے جن کے دستاویزا ت آڈٹ کو فراہم نہیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں:بلوچستان کے سرکاری افسران  زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

اسی طرح ادارے نے 174کے بجائے 239کھمبوں پر ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کی اس اضافی تنصیب سے ٹھیکیدار کو 43لاکھ سے زائد کی اضافی ادائےگی کی گئی جبکہ ترقیاتی کاموں کی مد میں بھی 28لاکھ روپے سے زائدکی اضافی ادائیگیاں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق کاموں کی نوعیت کو بغیر منظور ی کے تبدیل کر کے 37لاکھ روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں کی گئیں جبکہ کنکریٹ اور دیگر سامان پر غیر مجاز طور پر 15لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں چالان ختم؟ یکم اکتوبر سے نیا نظام نافذ

حسن ابدال کی لائبریری میں محفوظ قرآن پاک کے نایاب نسخے

لاہور پولیس کا ’مشینی مخبر‘: اب مصنوعی ذہانت چور ڈکیت پکڑوائے گی!

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ویڈیو

کراچی میں چالان ختم؟ یکم اکتوبر سے نیا نظام نافذ

حسن ابدال کی لائبریری میں محفوظ قرآن پاک کے نایاب نسخے

لاہور پولیس کا ’مشینی مخبر‘: اب مصنوعی ذہانت چور ڈکیت پکڑوائے گی!

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل