دریا کنارے زمینیں طاقتور طبقے کے قبضے میں ہیں، مصدق ملک

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اشرافیہ کے کلچر میں جکڑا ہوا ہے جہاں دریا کے کنارے کی زمینیں طاقتور طبقے کے قبضے میں ہیں اور غریبوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ دریا کے کنارے پر غریب کا کوئی ہوٹل نہیں ہوتا، وہاں صرف اشرافیہ کے ریزورٹس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیمز اور نہروں پر صوبوں کے درمیان بداعتمادی موجود ہے اور ہر صوبہ دوسرے پر پانی روکنے کا الزام لگاتا ہے۔ بلوچستان سمجھتا ہے کہ سندھ پانی فراہم نہیں کرتا اور اس معاملے پر کبھی اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: اگلا مون سون زیادہ شدت والا ہوگا، وفاقی وزیر مصدق ملک کا انتباہ

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس مسئلے کا مستقل حل ٹیلی میٹری ہے، جس پر کام شروع ہو چکا ہے اور یہ آئندہ ایک سال میں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ لوگوں نے دریا کے کناروں اور ندی نالوں کے اندر فصلیں اگا رکھی ہیں جس نے سیلاب کی شدت میں اضافہ کیا ہے۔

مصدق ملک نے خبردار کیا کہ سرگودھا میں سیلاب کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، اور جب پانی پنجند پر جمع ہوگا تو بہاؤ 10 لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔ ان کے مطابق پیشگی انتباہ پر لوگوں اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ایک گاؤں میں 30 افراد نے انخلا سے انکار کیا لیکن بعد میں انہیں قائل کرکے نکالا گیا اور اب وہاں پانی داخل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تحصیل اور ضلع کی سطح پر پانی ذخیرہ کرنے کے ریزروائرز نہ بنائے گئے تو ملک آئندہ بھی سیلابی خطرات سے دوچار رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قدرتی ذخائر بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ مستقبل کے بحرانوں سے نمٹا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت پانی روکتا ہے تو یاد رکھے اس کا ایک تہائی پانی چین سے آتا ہے، مصدق ملک کی وارننگ

واضح رہے کہ پاکستان میں شدید مون سون بارشوں کے باعث تباہ کن سیلاب جاری ہے جس میں اب تک 800 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کی جانب سے ڈیمز سے پانی چھوڑنے کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب کے قریب بسنے والے 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بھارت اتوار سے اب تک 3 مرتبہ سیلابی وارننگ جاری کر چکا ہے، جن میں تازہ ترین الرٹ دریائے ستلج کے بارے میں ہے جبکہ پہلے دو وارننگز دریائے راوی کے لیے تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟