حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ شہید ہوگئے، اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ

اتوار 31 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ ہفتے کے روز غزہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ کارروائی میں ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کے مشہور زمانہ ترجمان ابوعبیدہ کو نشانہ بنانے کا اسرائیلی دعویٰ

اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی اعلان کیا تھا کہ ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ ان کی شہادت کی تصدیق کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا گزشتہ روز سے ابو عبیدہ کی شہادت کا دعویٰ کرتا رہا ہے، لیکن اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بیان اس حوالے سے پہلا باضابطہ دعویٰ ہے۔

ادھر حماس کی جانب سے تاحال اس اسرائیلی دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ : حماس کا بڑا حملہ، اسرائیلی فوج کا پلاٹون کمانڈر لیفٹیننٹ اوری گرلیک ہلاک، متعدد زخمی

یہ بھی یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیلی کابینہ اب غزہ پر قبضہ کرنے پر غور کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp