پنجاب: تاریخ میں پہلی بار سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال

پیر 1 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کے ذریعے سیلابی پانی میں محصور افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے جس میں ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہوائی کے جزیروں میں ڈرونز کے ذریعے ہزاروں مچھروں کی کیوں برسائی جارہی ہے؟

سرکاری ذرائع کے مطابق مختلف شہروں میں تھرمل امیجنگ ڈرونز کی مدد سے دشوار گزار اور دورافتادہ علاقوں میں متاثرین کو کامیابی سے تلاش کیا گیا جس کے بعد ریسکیو آپریشن انجام دیا گیا۔

جھنگ کے علاقے سیمی پل بائی پاس، سرگودھا روڈ اور قریبی دیہات میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلابی ریلے میں گھرے افراد اور مویشیوں کی نشاندہی کی گئی۔ تھرمل کیمروں نے 5 افراد اور ان کے مویشیوں کی لوکیشن ٹریس کی جس پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر وہاں پہنچ گئیں اور تمام افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں تاریخ ساز سیلاب، 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، مریم اورنگزیب

ادھر چشتیاں کی دریائی بیلٹ میں بھی متاثرین کی تلاش کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے جہاں ریسکیو بوٹس کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ اسی طرح بہاولنگر کی دریائی پٹی میں بھی تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کے ذریعے سیلابی پانی میں گھرے افراد اور مال مویشیوں کی نشاندہی کی گئی۔

محکمہ ریسکیو کے مطابق ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے مشکل اور دور دراز علاقوں میں متاثرین تک فوری رسائی ممکن ہوگئی ہے جس کے باعث ریسکیو آپریشن زیادہ مؤثر اور تیز تر بن گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ان کو فوری گرفتار کیا جائے‘، ٹک ٹاک کے جنون میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملہ: وزیراعظم نے ہائی لیول جے آئی ٹی تشکیل دے دی، 60 روز میں رپورٹ طلب

ناران: ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے سیاح نے گاڑی دریا میں اتار دی، ریفٹنگ والوں نے جان پر کھیل کر 4 افراد کو بچا لیا

الیکشن کمیشن نے قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بیرونی سرپرستی حاصل رہی، مقصد پاکستان کے مؤقف کو نقصان پہنچانا تھا، انٹیلی جنس رپورٹ

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں