ایوان کے باہر اپنی اسمبلی لگائیں گے، پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان

پیر 1 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر پارٹی قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کرے گی، پی ٹی آئی اپنی اسمبلی ایوان سے باہر لگائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس بائیکاٹ کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس عوام کے مینڈیٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت تھی، پنجاب میں مجارٹی تھی، سندھ میں ہمارے پاس خاصے ووٹ تھے، اسی طرح قومی اسمبلی میں ہم نے 180 سیٹوں کے ساتھ بیٹھنا تھا، لیکن ہمارا مینڈیٹ ہم سے لے لیا گیا، ہم 91 کے ساتھ بیٹھے۔

انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں 76 سیٹیں رہ گئی ہیں، باقی ہمارے ساتھیوں کو سزائیں دلوا کر نااہل کرایا گیا، 3 سیٹیں ہم سے دوبارہ گنتی میں لے لی گئی تھیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے بڑی کوشش کی سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈا جائے اور اس پارلیمان کو مضبوط کیا جائے اور ہم پارلیمان میں رہیں، ہمارے تحفظات تھے کہ ایوان پورا نہیں ہے، ایوانوں میں بغیر مینڈیٹ کے لوگ بیٹھے ہیں، ہماری مخصوص نشستیں بھی لے لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر کا 9 مئی پر معافی سے متعلق بیان، پی ٹی آئی کا وضاحتی ردعمل سامنے آگیا

ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں ہماری آواز کو بھی دبایا گیا، ہمیں اسپیس نہیں ملی، لیکن ہمارا اب ہمارا یہی فیصلہ ہے کہ  کل سے ہم اپنی اسمبلی باہر لگائیں گے، اسمبلی میں جائیں گے اپنی آواز اٹھائیں گے، پوائنٹس آف آرڈر پر بات کریں گے لیکن ہماری پوری اسمبلی باہر ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

وہ کون سی بیماری ہے جو انسان کو نڈر بنادیتی ہے، کیا یہ بے خوفی مفید ہے؟

منڈی بہاؤالدین: ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران ہیلتھ ورکر پر تشدد، مقدمہ درج

اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن میں 7 روز کی توسیع

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی