سویڈن کے جزیرے پر ڈرون سے فوڈ ڈیلیوری کا آغاز

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپ میں کھانے کی ترسیل کے میدان میں ڈرونز بڑی تبدیلی لارہے ہیں، خاص طور پر ان دور دراز جزیروں پر جہاں گاڑی یا بائیک کے ذریعے ڈیلیوری تقریباً ناممکن ہے۔

ناروے کی اسٹارٹ اپ کمپنی ’ایویانٹ‘ (Aviant) نے سویڈن کے جزیرے ویرمدو (Värmdö) سے خطے کی پہلی ڈرون فوڈ ڈیلیوری سروس کا آغاز کیا ہے۔ رواں سال فروری سے ویرمدو کے مرکزی قصبے گستاوبرگ اور قریبی علاقوں کے رہائشی بَسٹَرد برگرز (Bastard Burgers) سے تیار شدہ کھانے براہِ راست ڈرون کے ذریعے اپنے گھروں پر منگوا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں ٹیکنالوجی کا جادو، آسمان میں 5 ہزار ڈرونز کا رقص

کمپنی کے مطابق ڈرون کے ذریعے ڈیلیوری کی لاگت کار یا بائیک سروس کے برابر ہے، کیونکہ ڈرائیور کے اخراجات شامل نہیں ہوتے۔ اس وقت یہ منصوبہ ’بیٹا فیز‘ میں ہے، اور ہفتہ وار صرف 10 آرڈرز ڈرونز کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں، تاہم کارکردگی بہتر بنانے پر کام جاری ہے۔

ایویانٹ نے آئندہ دو برسوں میں اسکینڈینیویا کے 40 مختلف مقامات پر اس سروس کو پھیلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کمپنی کینیڈا میں بھی اس ماڈل کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جہاں 52 ہزار سے زائد جزیرے موجود ہیں۔ اسی طرح امریکا کے شمال مشرقی خطے کو بھی ڈرون سروس کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرونز یا اڑن طشتریاں، نیو جرسی کی فضا میں کون سی پراسرار چیزیں اڑ رہی ہیں؟

یورپ میں دیگر تجربات بھی ہو چکے ہیں۔ برطانیہ کی کمپنی ’اسکائی پورٹس‘ (Skyports) نے 2022 میں اورکنی آئی لینڈز میں اسکول کے بچوں کو ڈرون کے ذریعے کھانا فراہم کیا تھا، جب کہ جرمن کمپنی ’ونگ کاپٹر‘ (Wingcopter) نے 2023 میں دیہی علاقوں میں اشیائے ضرورت پہنچانے کا منصوبہ حکومت کے تعاون سے مکمل کیا۔

ادھر چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ (Zhejiang) میں مقامی حکومت بزرگ دیہاتیوں کو گرم کھانا پہنچانے کے لیے ڈرون ڈیلیوری کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری