اسرائیل حماس جنگ کے دوران غزہ میں 21 ہزار بچے معذوری کا شکار ہوگئے، اقوام متحدہ کا انکشاف

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک کم از کم 21 ہزار بچے معذور ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ’کمیٹی برائے معذور افراد کے حقوق کے مطابق قریباً 40 ہزار 500 بچے جنگ سے متعلق نئے زخموں کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے نصف سے زائد بچے معذوری کا شکار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ شہید ہوگئے، اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ

فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری آپریشن کے دوران دیے جانے والے انخلا کے احکامات اکثر بصارت یا سماعت سے محروم افراد کے لیے ناقابلِ رسائی تھے، جس کی وجہ سے ان کا انخلا ناممکن ہوگیا۔

کمیٹی نے مزید کہا کہ رپورٹس میں بتایا گیا کہ معذور افراد کو غیر محفوظ اور غیر انسانی حالات میں نقل مکانی پر مجبور کیا گیا، ’جیسے کہ ریت یا کیچڑ پر بغیر کسی سہولت کے رینگتے ہوئے۔‘

اس دوران کمیٹی نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی امداد پر عائد پابندیوں کا سب سے زیادہ اثر معذور افراد پر پڑ رہا ہے۔

’معذور افراد کو امداد کی شدید رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا‘

کمیٹی نے کہا کہ معذور افراد کو امداد کی شدید رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث بہت سے لوگ کھانے پینے کی اشیا، صاف پانی یا صفائی کی سہولیات سے محروم ہو گئے اور ان کا زندہ رہنے کے لیے دوسروں پر انحصار بڑھ گیا۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ امریکا اور اسرائیل کی حمایت یافتہ ’غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن‘ کے خطے میں صرف 4 تقسیم مراکز ہیں، لیکن جس اقوام متحدہ کے نظام کی جگہ یہ قائم کیا گیا ہے اس کے قریباً 400 مراکز تھے۔

مزید یہ کہ جنگی ملبہ اور نقل و حرکت کے آلات کے کھنڈرات میں دب جانے کی وجہ سے معذور افراد کے لیے ان نئے مراکز تک پہنچنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

کمیٹی کے مطابق 83 فیصد معذور افراد اپنے معاون آلات سے محروم ہو گئے ہیں اور زیادہ تر متبادل سہولیات جیسے گدھا گاڑیاں خریدنے کی استطاعت بھی نہیں رکھتے۔

کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ وہیل چیئر، واکر، لاٹھی، اسپلنٹ اور مصنوعی اعضا جیسے آلات اسرائیلی حکام کے نزدیک ’ڈوئل یوز آئٹمز‘ قرار پائے ہیں، اسی وجہ سے انہیں امدادی سامان میں شامل نہیں کیا گیا۔

کمیٹی نے جنگ سے متاثرہ معذور افراد کے لیے بڑے پیمانے پر انسانی ہمدردی کی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام فریقین ایسے اقدامات اختیار کریں جو معذور افراد کو مزید تشدد، نقصان، اموات اور حقوق کی محرومی سے بچا سکیں۔

کمیٹی کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے 21 اگست 2025 تک کم از کم ایک لاکھ 57 ہزار 114 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 25 فیصد سے زائد مستقل معذوری کے خطرے سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ : حماس کا بڑا حملہ، اسرائیلی فوج کا پلاٹون کمانڈر لیفٹیننٹ اوری گرلیک ہلاک، متعدد زخمی

کمیٹی نے کہا کہ اسرائیل کو معذور بچوں کو حملوں سے بچانے کے لیے مخصوص اقدامات کرنے چاہییں اور انخلا کے ایسے طریقہ کار اپنانے چاہییں جن میں معذور افراد کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ معذور افراد کو محفوظ طریقے سے گھروں کو لوٹنے دیا جائے اور انہیں اس عمل میں مدد فراہم کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟