پاک بحریہ کے 3 افسران کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی، ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ کے کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ تینوں افسران کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان نے 1993 میں سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

اپنے کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں سے وابستہ رہے، جن میں کمانڈنگ آفیسر جنرل سٹورز ڈپو، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس رضا، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی)، نیوی وار کالج لاہور میں ڈائریکٹنگ سٹاف، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر پے، پنشن اینڈ اکاؤنٹس اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (ایجوکیشن) شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک چائنا دوستی: چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب

اس وقت وہ منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل میونیشن پروڈکشنز کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک نے 1995 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں اور بین الاقوامی کورسز بھی مکمل کر چکے ہیں، جن میں بنگلہ دیش سے ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ سٹاف کورس اور چین سے ڈیفنس اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز کورس شامل ہیں۔

اپنے کیریئر میں وہ کمانڈنگ آفیسر پی این ایس ضرار و شمشیر، کمانڈر 9 آگزلری اسکواڈرن اور کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف سٹاف افسر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ اس وقت وہ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں DGC4I کے عہدے پر فائز ہیں۔

مزید پڑھیں: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی خدمات کا اعتراف، ترکیہ نے اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازا

ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے 1996 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ رائل نیول کالج ڈارٹ ماؤتھ، پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

اپنے کیریئر میں انہوں نے مختلف اہم تقرریوں میں خدمات سرانجام دیں، جن میں پاکستان نیوی وار کالج میں ڈائریکٹنگ سٹاف، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس نصر، کمانڈر 9 آگزلری اسکواڈرن، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی اور نیول ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنل پلانز) شامل ہیں۔

وہ بحرین میں کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز میں کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 اور پاکستان نیوی وار کالج میں ڈپٹی کمانڈنٹ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ اس وقت وہ لاہور میں کمانڈر سنٹرل پنجاب اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج کے عہدے پر فائز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا