موجودہ آرمی چیف کے دور میں عمران خان کی رہائی ممکن ہے، بیرسٹر گوہر علی خان

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کبھی معافی والے موضوع پر گفتگو نہیں ہوئی ہے، نہ کبھی عمران خان نے اس موضوع پر بات کی، نہ کبھی میں نے معافی والی بات کا تذکرہ کیا ہے۔ عمران خان کا جو بھی فیصلہ ہوتا ہے وہی سب کو قبول ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ

وی ایکسکلوسیِو میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے 4 ارکان قومی اسمبلی اس وقت ملک سے باہر ہیں، اس وجہ سے ان کے استعفے نہیں پہنچے، البتہ باقیوں کے استعفے پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر ایوب اس وقت بھی لیڈر آف اپوزیشن ہیں، ابھی اپیل دائر کی ہوئی ہے، ہمارا مؤقف ہے کہ عمر ایوب کی بطور اپوزیشن لیڈر رکنیت بحال ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے علی امین گنڈاپور کے مؤقف کی حمایت کردی

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف کے دور میں عمران خان کی رہائی ممکن ہے،عمران خان کی رہائی آئین اور قانون کے مطابق ہو گی۔ عمران خان کے تمام کیسز سیاسی مقدمات ہیں، آزاد عدلیہ ہو اور عمران خان کے کیسز زیرِ سماعت ہوں تو عمران خان کی رہائی ہوجائے گی۔

محمود خان اچکزئی کے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جو بھی فیصلہ ہو، اس کو تمام قیادت کھلے دل سے قبول کرتی ہے۔ جہاں تک اپوزیشن لیڈر کی بات ہے تو ابھی اس معاملے پر حکمِ امتناع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر کا 9 مئی پر معافی سے متعلق بیان، پی ٹی آئی کا وضاحتی ردعمل سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ عمر ایوب اب بھی اپوزیشن لیڈر ہیں اور حکمِ امتناع کے فیصلے کے بعد عمر ایوب کی بطور اپوزیشن لیڈر رکنیت بحال ہو جائے گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیلاب پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ملک میں آنے والے سیلاب سے 38 لاکھ لوگ متاثر ہوئے، 4 ہزار دیہات زیرآب آ گئے، لوگوں کے گھر تباہ ہو گئے۔ اس وقت لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے۔ اس وقت چاہیے کہ ہر طریقے سے ہم لوگ پاکستانیوں کی مدد کریں اور سیلاب پر سیاست نہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملکہ کمیلا کا سوتیلے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کو معاف کرنے سے انکار

جعلی ڈگری کیس: جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جلد سماعت کی درخواست دائر کردی

ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف سُپر4 کے اہم میچ میں فیلڈنگ کا فیصلہ

بلوچستان اسمبلی میں مائینز اینڈ منرل ایکٹ دوبارہ پیش کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

سینیٹر طلحہ محمود سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین منتخب

ویڈیو

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار