ریٹائر کرنل کی قرآن مجید سے محبت، 34 سال میں رنگین نسخہ تیار کیا

ہفتہ 6 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قرآن مجید کی رنگین تشریح کے لیے 2 ملین ڈالر کی آفر ٹھکرانے والے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل نے 34 سال کی محنت کے بعد قرآن پاک کا مکمل رنگین نسخہ تیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے مہمانوں کا کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کا دورہ

لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) عامر رضا کا یہ رنگین ترجمہ شدہ قرآن مجید مسجد نبوی سے لے کر اردن کے شاہی محل تک اور دنیا کے دیگر حصوں میں بھی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

انہوں نے قرآن مجید کا ایک ایسا کلر ترجمہ مکمل کیا ہے جس میں ہر موضوع کے مطابق مخصوص رنگ اور تصویری خاکے شامل کیے گئے ہیں تاکہ قاری آیات کے مفہوم کو بہتر انداز میں سمجھ سکے۔

مزید پڑھیے: قرآن پر حلف اٹھانے والی پہلی خاتون برطانوی لارڈ چانسلر کون ہیں؟

قرآن کا یہ خوبصورت نسخہ سنہ 2007-2008 میں حکومت پاکستان کے تعاون سے مسجد نبوی کی لائبریری میں محفوظ نایاب نسخوں میں شامل کیا گیا جو ان کے کام کا سب سے بڑا عالمی اعتراف ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب حکومت کی جانب سے عازمین کرام میں ترجمہ والے قرآن کریم کے ہدیےکی تقسیم کا سلسلہ شروع

اس حوالے سے مزید بتا رہے ہیں محمد باسط خان اپنی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp