خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ہفتہ 13 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم دوپہر کے بعد بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، اس دوران میدانی علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم شام یا رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا، کالام 03، میرکھانی، دیر 02، چترال 01اورپنجاب، لاہور (ائیر پورٹ)، ملتان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز دادو میں 48،شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 47 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم