’جناح ہاؤس‘ کی تباہی سیاسی بلوائیوں کے لیے سوالیہ نشان بن گئی

ہفتہ 13 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی کے دوران بابائے قوم کے نام ’جناح ہاؤس لاہور‘ کی توڑ پھوڑ پوری قوم کے لیے تکلیف دہ ہے۔ ’جناح ہاؤس‘ کو تباہ کرنے کی ہر طبقۂ فکر مذمت کر رہا ہے۔
الزام ہے کہ ’جناح ہاؤس لاہور‘ کو 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت کے’بلوائیوں‘ نے اپنے’شر پسند لیڈرز‘ کی ہدایات پرعمل کرتے ہُوئے اپنے مزموم سیاسی عزائم کیل تکمیل کے لیے جلا کر خاکستر کر دیا

جناح ہاؤس تاریخ کے آئینے میں

’جناح ہاؤس لاہور‘ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی میں ذاتی جائیداد کے نام سے مشہور ہے ۔ قائداعظم محمد علی جناح نے یہ پراپرٹی 1943 میں موہن لعل بھاسن سے خریدی تھی جو اس زمانے میں برطانوی فوج کے زیراستعمال تھا۔
مؤرخین کا کہنا ہے کہ: ’بابائے قوم کی یہ رہائش گا ’پاک و ہند‘ کی تقسیم سے پہلے برطانوی فوجی حکام کے استعمال کے لیے حاصل کی گئی تھی۔ رہائش گاہ کو 31 جنوری 1948 کو ڈی ریکوزیشن کرکے قائد اعظم کے نمائندے سید مراتب علی کی تحویل میں دیا گیا تھا۔‘.

جناح ہاؤس‘ کی باقی ماندہ اشیاء میں فقط جلی ہوئی چند دیواریں اور قائداعظم محمد علی جناح کا ادھ جلا پاسپورٹ بھی شامل ہے۔

موجودہ دور میں بھی ’جناح ہاؤس‘ میں قائداعظم محمد علی جناح کے استعمال کی نادر و نایاب اشیاء سنبھال کر رکھی گئی تھیں۔
بابائے قوم کی کثیر تاریخی تصاویر، زیر استعمال صوفہ سیٹ، سنوکر ٹیبل، کرسیاں، سگاردان، گلدان، بستر، جوتے اور کپڑوں سمیت 1500 سے زیادہ تاریخی نوادرات ’جناح ہاؤس‘ کے تین مختلف کمروں کی زینت رہی ہیں۔

تمام تر نوادرات جلا کرخاکسترکردیے گئے

سیاسی مبصرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ: ’یہ سب کچھ 9 مئی سے قبل تک بالکل محفوظ تھا لیکن بعض ہنگامہ آرائی کرنے والے ’شر پسندوں‘ کے دنگا فساد کے دوران قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تمام تر نوادرات جلا کرخاکسترکردیے گئے اور پورے گھر کو آگ کے شعلوں کے سپرد کر دیا گیا۔‘
’جناح ہاؤس‘ کی باقی ماندہ اشیاء میں فقط جلی ہوئی چند دیواریں اور قائداعظم محمد علی جناح کا ادھ جلا پاسپورٹ بھی شامل ہے جو پوری قوم سے اپنے بانی کی یادگاروں سے اس اندھے سلوک کے بارے سوال کرتا رہے گا۔
مشتعل ’شر پسندوں‘ نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ بابائے قوم کی اس تاریخی رہائش گاہ پر حملہ کیا اور اس میں موجود سارے سامان کو نا صرف تباہ کیا بلکہ یہاں لوٹ بھی کی۔
۹ مئی کو ’سیاسی بلوائیوں‘ اور’شرپسندوں‘ نے ’جناح ہاؤس‘ کو جلا کرپاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب رقم کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں