پاکستانی سفری دستاویزات بنوانے کی کوشش ناکام، 5 افغان شہری گرفتار

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی سفری دستاویزات بنوانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے اہلکار افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے کے معاملے میں گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں نور احمد، حسیب اللہ، یار محمد، عبدالرحیم اور محمد حبیب شامل ہیں، جن کا تعلق افغانستان کے شہر مزار شریف سے ہے۔ ملزمان کو پشاور سے حراست میں لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہوئے اور یہاں قیام کے دوران سفری دستاویزات حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف تھے۔ ملزمان کے پاس پاکستان میں قانونی رہائش کے ثبوت موجود نہیں تھے جبکہ وہ اس مقصد کے لیے ایک ایجنٹ سے رابطے میں بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘