تھانہ کوہسار پولیس کی کارروائی، راہزنی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جمعرات 11 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھانہ کوہسار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی حنظلہ اور ارسلان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی، 14 قیمتی موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی ٹیم پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ، گرفتار ملزم زخمی

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ انہوں نے تھانہ کوہسار، شالیمار اور مارگلہ کے علاقوں میں وارداتیں کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی