شیراز کا ایک اور کارنامہ، گاؤں کو ایمبولینس فراہم کردی

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

شیراز نے اپنی سوشل میڈیا انکم کو گاؤں کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کرتے ہوئے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

شیراز نے پہلے اپنے گاؤں کے اسکول کو اپ گریڈ کیا اور اب مقامی آبادی کے لیے ایک فری ایمبولینس فراہم کی ہے، جو دیہی عوام کے لیے صحت کی سہولتوں تک فوری رسائی میں مددگار ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ننھے ولاگر شیراز کا شاندار اقدام، سوشل میڈیا کی کمائی سے اسکول اپ گریڈ کروا دیا

شیراز کے مطابق گاؤں کے لوگ بیماری کی صورت میں 1 سے 2 گھنٹے کا سفر کرکے شہر پہنچتے تھے، جو خاص طور پر غریب افراد کے لیے انتہائی مشکل تھا۔ نئی ایمبولینس اب مریضوں کو بروقت اسپتال تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

شیراز کی اس انسانیت دوست کاوش کو سوشل میڈیا اور مقامی کمیونٹی میں بے حد پذیرائی ملی ہے۔

ایک صارف نے لکھا’شیراز نے یوٹیوب آمدنی سے پہلے اسکول اپ گریڈ کیا اور اب ایمبولینس مہیا کی، تمام یوٹیوبرز کو اس سے سیکھنا چاہیے۔‘

یہ بھی پڑھیں: وی لاگنگ ترک کردینے والے ننھے شیراز نے نیا وی لاگ کیوں بنایا؟

ایک اور صارف نے کہا ’اللہ اسے مزید حوصلہ دے، یہ انسانیت کی خدمت اور ایدھی صاحب کے نقش قدم پر چلنے کا بہترین عمل ہے۔‘

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شیراز نے نہ صرف گاؤں کے مسائل کم کیے ہیں بلکہ یہ بھی دکھایا ہے کہ ایک فرد اپنی صلاحیت اور آمدنی کو مثبت سمت میں لگا کر معاشرے میں حقیقی تبدیلی لاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے