نیپال: پُرتشدد احتجاج میں کتنے افراد ہلاک و زخمی ہوئے؟

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیپال میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران شدید جھڑپوں میں 51 افراد ہلاک اور 1,300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 21 مظاہرین 9 قیدی، 3 پولیس اہلکار اور دیگر 18 افراد شامل ہیں۔

یہ احتجاج پیر (8 ستمبر) کو اس وقت شروع ہوا جب ہزاروں نوجوانوں نے کٹھمنڈو میں پارلیمنٹ کے قریب حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا الزام تھا کہ نیپالی قیادت کرپٹ، اقربا پرور اور خود غرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال: ایک ڈکٹیٹر سے دوسرے ڈکٹیٹر تک کا جین زی انقلاب، ایک انجینئر نے کیسے انقلاب کی بنیاد رکھی؟

احتجاج کا ایک اہم سبب حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عارضی پابندی بھی بنی، جو اسی روز ہٹا دی گئی تھی۔

صورتحال اس وقت سنگین ہوگئی جب مشتعل ہجوم نے صدارتی محل اور دیگر سرکاری عمارتوں کو نذرِ آتش کردیا، جس کے بعد وزیراعظم کے پی شرما اولی نے استعفیٰ دے دیا اور محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال: سابق چیف جسٹس سشیلہ کرکی نے عبوری حکومت کی سربراہی قبول کرلی

حکام کے مطابق 17 افراد دارالحکومت کٹھمنڈو میں اور 2 افراد مشرقی شہر ایتہری میں ہلاک ہوئے، 9 ستمبر کی رات فوج نے کٹھمنڈو کا کنٹرول سنبھال لیا۔

جمعرات 11 ستمبر کو فضائی اڈہ دوبارہ کھلنے اور بین الاقوامی پروازیں بحال ہونے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ ملک چھوڑنے کی کوشش کرنے لگے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ نیپال کی سابق چیف جسٹس سشیلہ کرکی کو عبوری وزیر اعظم مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

اسحاق ڈار کی آسٹریلین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال

ہنگامی صورتحال میں بھی سپریم کورٹ کی کارروائی جاری، ویڈیو لنک کے ذریعے 20 مقدمات نمٹا دیے گئے

’ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ‘فیلڈ مارشل کی ٹرمپ کو فون کال

پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں کمی کا اطلاق تاخیر کا شکار، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟