گجرات: چودھری پرویزالٰہی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین میں راشن تقسیم

پیر 15 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی نے گجرات میں سیلاب زدہ یونین کونسل مدینہ اور یونین کونسل سوک کلاں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ جب یہاں سیلاب آیا تو سب سے پہلے ہماری طرف سے امداد پہنچی، بعد میں مخالفین نے صرف نمائشی دورے کیے، ن لیگ کے وزیروں نے اپنی جیب سے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان

چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ ہم آپ کے دکھ سکھ میں شامل ہیں تاکہ آپ کی تکلیف کم کرسکیں۔ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوا اور پنجاب بھر میں فصلیں تباہ ہوئیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپنے دور میں ضلع گجرات میں بڑے ترقیاتی منصوبے لائے تھے۔ مونس الٰہی نے صرف موضع سوک کلاں میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کروائے، لیکن اس حکومت نے انہیں برباد کر دیا۔ اگر ہمارے منصوبے بند نہ کیے جاتے تو آج گجرات کا یہ حال نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت آتے ہی ترقیاتی منصوبے روک دیتی ہے جس سے نہ صرف پنجاب بلکہ پورا ملک تباہی کا شکار ہو جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ