مالدیپ کا پارلیمانی وفد اسپیکر عوامی مجلس کی قیادت میں پاکستان پہنچے گا

پیر 15 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر مالدیپ کی عوامی مجلس (People’s Majlis) کا پارلیمانی وفد کل (16 ستمبر) 5 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے گا۔ وفد کی قیادت اسپیکر عوامی مجلس عبدالرحیم عبداللہ کریں گے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان پارلیمانی و سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات مشترکہ عقائد، ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسرائیل کو ریاست نہیں، دہشتگرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے:سردار ایاز صادق

پاکستان میں قیام کے دوران وفد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ملکی سیاسی قیادت، پاکستان–مالدیپ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ اور ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کرے گا۔ ان ملاقاتوں میں قانون سازی، عوامی روابط اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے امور زیر بحث آئیں گے۔

وفد اسلام آباد کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔ پارلیمانی قیادت کا یہ دورہ اسپیکر ایاز صادق کی پارلیمانی سفارتکاری کے اقدامات کا حصہ ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کی مقننہ کے ساتھ تعمیری مکالمے اور تعاون کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے معیاری خوراک کی فراہمی ناگزیر ہے ،سردار ایاز صادق

ترجمان کے مطابق، مالدیپ کے پارلیمانی وفد کا یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کا باعث بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مظفر آباد میں انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور حساس مواد برآمد

فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات

وحدت کالونی سانحہ: سرکاری افسران کے خلاف قتل اور خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج

فیفا ورلڈکپ 2026 تنازعات کی زد میں: سیاست، مہنگے ٹکٹ اور ماحولیاتی خدشات پر شدید تنقید

پاکستان اور روس کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن، اقتصادی و توانائی تعاون میں وسعت آ رہی ہے، اویس لغاری

ویڈیو

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، بجٹ منظوری اور سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟