پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدہ، سوشل میڈیا پر لوگوں کی خوشی دیدنی

جمعرات 18 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بدھ کے روز ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ پر دستخط کیے گئے۔ اس تاریخی موقع کی مناسبت سے دونوں ممالک میں سرکاری سطح پر خصوصی تقاریب اور سجاوٹ کا اہتمام کیا گیا۔

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اہم عمارات اور نمایاں مقامات کو سعودی اور پاکستانی پرچموں سے مزین کیا گیا، اسی طرح پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی متعدد سڑکوں، سرکاری عمارات اور دیگر اہم مقامات کو قومی پرچموں اور دلکش روشنیوں سے سجایا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے کے بعد صارفین بھی اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔ تقی عثمانی نے لکھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترک دفاع کا معاہدہ مدت کے بعد ایک خوشی کی خبر ہے جسکا گرم جوش خیر مقدم کرنا چاھئے اللہ تعالیٰ دونوں ملکوں کی حفاظت فرمائیں اور انہیں پوری امت کے لیے بہترین مثال بننے کی توفیق بخشیں آمین۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ میں ولی عہد کی بصیرت اور وہ قیادت جو وہ مسلم دنیا کو فراہم کر رہے ہیں، کو دل سے سراہتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ میری دلی دعا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہمیشہ پروان چڑھتی رہے اور نئی بلندیوں کو چھوئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی ائیر فورس کے جہازوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی ائر سپیس میں داخل ہوتے ہی اپنی جلو اور حفاظت میں لے لیا۔ سعودی عرب حکومت کی طرف سے برادرانہ محبت اور احترام کا مظاہرہ۔ عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ہماری افواج کی بے مثال کامیابیوں کا ثمر ہے۔ اللہ اکبر

ظفر حجازی نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے دفاعی معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ ابتدا ہے، اب باقی عرب ممالک بھی اسی طرح استقبال کریں گے اور معاہدہ کریں گے۔

عمر چیمہ لکھتے ہیں کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ ایک وقت تھا کہ سعودی عرب ایسا معاہدہ امریکا کے ساتھ کرنا چاہتا تھا۔

فرحان ورک نے کہا کہ آج سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کے چند ہی لمحوں میں اسلام آباد شہر ایسے سج گیا ہے کہ جیسے ہم بھی ریاض کا حصہ ہیں۔

ساجد عثمانی نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد کی تمام عمارتیں روشنیوں سے جگمگا رہی ہیں ۔ شاہراہوں پر صرف پاکستان اور سعودی عرب کے پرچم لہرا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مناظر اس برادرانہ رشتے کی خوبصورت جھلک ہیں جو دل سے دل کو جوڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس دوستی کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، ہمارا ایمانی رشتہ مزید مضبوط کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاملات میں تعاون اور سلامتی سے متعلق طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت کسی ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل