بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا صدر کون ہوگا؟ ممکنہ امیدوار کا نام سامنے آگیا

اتوار 21 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی صدارت کے لیے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے پہلے کرکٹر اور سابق آئی پی ایل پلیئر متھن منہاس مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی حالیہ میٹنگ میں منہاس کا نام اس عہدے کے لیے سرفہرست رہا۔ اس وقت وہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ذکا اشرف نے ’بی سی سی آئی‘ کے سیکریٹری جے شاہ کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی

منہاس اس سے قبل دلیپ ٹرافی کے لیے نارتھ زون کے کنوینر رہ چکے ہیں جبکہ وہ انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز گجرات ٹائٹنز کے ساتھ بطور سپورٹ اسٹاف بھی منسلک رہے۔ اگرچہ انہیں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا موقع نہ ملا لیکن فرسٹ کلاس کرکٹ میں وہ نمایاں کھلاڑی رہے ہیں۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے 157 میچوں میں 9,714 رنز اسکور کیے۔

متھن منہاس

علاوہ ازیں وہ آئی پی ایل میں دہلی ڈیرڈیولز، پونے واریئرز اور چنئی سپر کنگز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کے شاندار انتظامات کیے، بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا اعتراف

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راجر بِنّی کے عہدہ چھوڑنے کے بعد متھن منہاس صدر کے عہدے کے لیے پسندیدہ امیدوار ہیں۔ اس کے علاوہ کرناٹک کے تجربہ کار بھٹ خزانچی کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ چھتیس گڑھ کرکٹ سنگھ کے پرابھتیج سنگھ بھاٹیا کو جوائنٹ سیکریٹری بنانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے آئندہ اجلاس میں نئی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ اس دوران سلیکشن کمیٹی میں بھی بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

بھارتی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی 28 ستمبر سے عہدہ سنبھالے گی اور وہی دو اکتوبر سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟