پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کے شاندار انتظامات کیے، بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا اعتراف

بدھ 5 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے شاندار انعقاد پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کی بہت اہمیت ہے اور پاکستان نے اس کے لیے احسن انتظامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، فائنل کے تمام ٹکٹس 40 منٹس میں فروخت، پاکستانی کتنے کروڑ روپے حاصل ہوئے؟

راجیو شکلا نے بدھ کو قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025 کا دوسرے سیمی فائنل کے موقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہت کامیاب ٹورنامنٹ منعقد کیا ہے۔

’بھارتی ٹیم گراؤنڈ نہیں بلکہ اپنی صلاحیت کے بل بوتے پر کھیلتی ہے‘

راجیو شکلا کی توجہ اس طرف دلائی گئی کہ بھارت امارات میں کھیل رہا ہے جبکہ دوسری ٹیموں کو سفر کرکے وہاں اس سے کھیلنے جانا پڑ رہا ہے اور اس کا ایڈوانٹیج بھارتی ٹیم کو مل رہا ہے تو اس پر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ یہ تو پہلے ہی طے ہوچکا تھا کہ بھارت پاکستان کی بجائے کسی نیوٹرل مقام پر اپنے میچز کھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم پچ یا گراؤنڈ کے بھروسے پر نہیں بلکہ اپنے کھیل اور کھلاڑیوں کی صلاحیت کے بل بوتے پر کھیلتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسے بھی دبئی میں بھی مختلف پچز ہیں لیکن بھارت بہرحال اپنے دم پر کھیلتا ہے نہ کہ کسی گراؤنڈ یا وکٹ کے سہارے۔

آپ پاکستان آسکتے ہیں تو بھارتی ٹیم کیوں نہیں؟

راجیو شکلا سے پوچھا گیا کہ جب آپ پاکستان آسکتے ہیں اور بھارتی صحافی آسکتے ہیں تو پھر بھارتی ٹیم یہاں آکر کیوں نہیں کھیل سکتی۔ اس پر نائب صدر بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ یہ تو حکومت کے فیصلے ہوتے ہیں جو کئی پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلے کرتی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں انہیں محبت ملی ہے اور بی سی سی آئی بھی محبت میں پاکستان آئی ہے۔

راجیو شاہ اور نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور زمبابوے سمیت دیگر ممبران کرکٹ بورڈز کے سربراہان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا۔ سیمی فائنل کے دوران ممبران بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر فاروق احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (سی ای او) کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) فولیتسی موسیکی، نائب صدر سی ایس اے ڈاکٹر محمد موسیٰجی، اور ڈائریکٹر نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) راجر ٹوسے نے پی سی بی کے چیئرمین نقوی سے ملاقات کی اور قذافی اسٹیڈیم میں دوسرا سیمی فائنل دیکھا۔

مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کی وجہ کیا ہے؟ آسٹریلوی کپتان نے بتادیا

ممبر بورڈز کے سربراہان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کے دوران شاندار انتظامات پر مبارکباد دی اور ان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

راجیو شکلا نے اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کو اپنی کتاب ‘Scars of 1947: Real Partition Stories’ پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟