حماس نے 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی ‘الوداعی تصاویر’ جاری کردیں

اتوار 21 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے ہفتے کے روز اپنے پاس موجود 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی ‘الوداعی تصاویر’ جاری کر دی ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز پر بھرپور حملے اور قبضے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

القسام بریگیڈ کی جانب سے آن لائن شائع کی گئی اس مشترکہ تصویر میں تمام زندہ اور ہلاک قیدیوں کے چہرے دکھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل حماس جنگ: امریکی عوام کا اسرائیل سے فاصلہ، فلسطینی ریاست کی حمایت بڑھنے لگی

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائی سے قیدیوں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں اور متعدد قیدی پہلے ہی اسرائیلی حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔ گروپ کے مطابق قیدی غزہ سٹی کے مختلف محلوں میں بکھرے ہوئے ہیں۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا، ’نتن یاہو کے انکار اور زمیر کی پسپائی کی وجہ سے، غزہ سٹی میں فوجی کارروائی کے آغاز پر یہ الوداعی تصویر جاری کی گئی۔‘ اس بیان کا مقصد اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نتن یاہو کی جانب سے جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے کسی بھی معاہدے کو مسترد کرنے اور اسرائیلی فوجی سربراہ ایال زمیر کی قیادت میں جاری وسیع حملوں کی نشاندہی کرنا تھا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق اب بھی تقریباً 20 قیدی زندہ حالت میں غزہ میں موجود ہیں جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تعداد 20 سے بھی کم ہو سکتی ہے۔ نیتن یاہو اور ٹرمپ دونوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام زندہ اور مردہ قیدیوں کو واپس لائیں گے اور حماس کو تباہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا نے غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو کر دی، پاکستان اور حماس کا شدید ردعمل

حماس کی جانب سے یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی جب ہفتے کی شب تل ابیب اور دیگر شہروں میں لاکھوں اسرائیلی شہری ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کی تیاری کر رہے تھے تاکہ حکومت کے خلاف احتجاج کر سکیں اور فوری معاہدے کے ذریعے تمام قیدیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر سکیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 65 ہزار 208 فلسطینی جاں بحق اور ایک لاکھ 66 ہزار 271 زخمی ہو چکے ہیں۔ 18 مارچ کو جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے اب تک 12 ہزار 653 افراد مارے گئے اور 54 ہزار 230 زخمی ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟