امریکا نے غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو کر دی، پاکستان اور حماس کا شدید ردعمل

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کر دیا۔

قرارداد میں اسرائیل سے امداد کی ترسیل کی رکاوٹیں ہٹانے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی زمینی کارروائی جاری، غزہ میں انٹرنیٹ اور فون سروسز معطل

یہ قرارداد 15 میں سے 14 ارکان نے حمایت کی، تاہم امریکا کے انکار کے بعد منظور نہ ہو سکی۔ یہ دو سالہ جنگ کے دوران واشنگٹن کا چھٹا ویٹو ہے۔

پاکستان کا سخت مؤقف

پاکستان نے امریکا کے ویٹو کے بعد ایک بار پھر غزہ میں ’فوری اور غیر مشروط جنگ بندی‘ کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب اسامہ افتخار نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے، روزانہ درجنوں شہری شہید ہو رہے ہیں اور بچے بھوک سے دم توڑ رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور سیاسی و انسانی سطح پر مکمل حمایت فراہم کرے گا۔

حماس کا ردعمل

حماس نے امریکا کے فیصلے کو ’نسل کشی کے جرم میں کھلی شراکت‘ قرار دیا۔ تنظیم نے ان 10 ممالک کی تعریف کی جنہوں نے قرارداد پیش کی اور کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ حملے روکے جا سکیں۔

غزہ میں آج مزید 50 فلسطینی شہید

جمعہ کی صبح سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 50 فلسطینی جاں بحق ہوئے جن میں سے 40 افراد غزہ سٹی میں شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

مقامی ذرائع نے بتایا کہ مسلسل بمباری سے طبی سہولیات بھی تباہ ہو رہی ہیں اور اسپتال شدید دباؤ میں ہیں۔

مغربی کنارے میں جھڑپیں، ایک گرفتار

بیت امر (الخلیل کے شمال) میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران متعدد فلسطینی آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔ فوجیوں نے علاقے میں گھروں پر شیلنگ کی اور ایک دکان سے 32 سالہ بلال محمود صابرنہ کو گرفتار کر لیا۔

اس دوران اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ دوسری جانب مسافر یطّا میں آباد کاروں نے فلسطینی گھروں کے قریب مویشی چھوڑے، پانی کی موٹر تباہ کی، بجلی و پانی کی لائنیں کاٹ دیں اور ایک کنواہ قبضے میں لے لیا۔

آئرش ناول نگار غزہ فلوٹیلا میں شامل

ڈبلن کی 33 سالہ آئرش مصنفہ نویس ڈولن نے کہا ہے کہ ’غزہ کے لیے امداد پہنچانے کے لیے جان دینا بھی ضروری خطرہ ہے‘۔

وہ اٹلی کے شہر کیتنیا سے ہفتے کو روانہ ہو کر ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں شامل ہوں گی۔

ڈولن نے کہا کہ فلسطینی عوام کی حالت کہیں زیادہ خوفناک ہے اور یہ ایک اخلاقی امتحان ہے کہ حکومتیں ایسے حالات میں انسانیت کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟