وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر آزاد جموں و کشمیر میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان تنازع کے حل کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو مذاکرات کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ دونوں وزرا کل مظفرآباد پہنچیں گے جہاں وہ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں سراپا احتجاج عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 بڑے مطالبات کیا ہیں؟

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والے حالات کو خوش اسلوبی اور پُرامن طریقے سے سلجھایا جائے اور اس مقصد کے لیے وفاقی سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ حکومت آزاد جموں و کشمیر کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذاکراتی عمل میں مکمل تعاون فراہم کرے۔

مزید پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کو بھارت فنڈنگ کررہا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کا الزام

سیاسی مبصرین کے مطابق وزیر اعظم کا یہ اقدام براہِ راست مداخلت کے ذریعے تنازع کو شدت اختیار کرنے سے روکنے اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبر کو لاک ڈاؤن کی کال دے رکھی ہے جس کے باعث خطے میں تناؤ بڑھ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا کی مظفرآباد آمد سے مذاکراتی عمل میں تیزی آنے اور بحران کے حل کے لیے کوئی قابلِ قبول فارمولا طے پانے کی امید کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟