لاہور: حکومتِ پنجاب نے محنت کشوں کے بچوں کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ورکرز ویلفیئر اسکولز کی بسوں میں کیمروں کی تنصیب شروع کر دی ہے۔
اس منصوبے کا آغاز صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت پر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن
ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ محنت کشوں کے بچوں کو گھر سے اسکول اور اسکول سے گھر تک مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ان کے مطابق پنجاب بھر میں موجود 73 ورکرز ویلفیئر اسکولوں کی بسوں میں کیمرے لگائے جائیں گے جن کی مدد سے ریئل ٹائم رپورٹنگ ممکن ہو سکے گی۔
انہوں نے بتایا کہ بس اسٹاف کے بچوں کے ساتھ رویے پر بھی کیمروں کے ذریعے نظر رکھی جائے گی جبکہ اس عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں حالیہ سیلاب سے کتنے اسکولز تباہ ہوئے؟
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محنت کشوں کے بچوں کو مفت یونیفارم بھی فراہم کیے جائیں گے۔ اس وقت 50 ہزار سے زائد محنت کشوں کے بچے ورکرز ویلفیئر اسکولز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔














