قائمقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ازبک اسپیکر کی ملاقات، اقتصادی امور سمیت اہم معاملات پر بات چیت

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے ازبکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نورالدین مویدن خانویخ اسماعیلوف نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی روابط، اقتصادی تعاون اور پارلیمانی اشتراک کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر تنقید، بلاول اور یوسف رضا گیلانی کو معتبر قرار دے دیا

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس موقعے پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے باہمی تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں جنہیں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

’وزیراعظم کا تاشقند کا دورہ نئے باب کا آغاز ہے‘

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ تاشقند کے کامیاب دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا گیا۔ اس دورے کے دوران 10 مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ علاوہ ایں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے قیام پر اتفاق بھی ہوا۔

جون 2025 میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک نے روڈ میپ پر دستخط کیے۔

ازبک صدر کو دورہ اسلام آباد کی دعوت کا اعادہ

قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ازبک صدر شوکت مرزیایوف کو جلد اسلام آباد کے دورے کی دعوت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے پر زور صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمانی تعاون، دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہے۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں فرینڈشپ گروپس پہلے سے قائم ہیں۔

مزید پڑھیے: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی روسی اسپیکر کو انٹرنیشنل اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور مشترکہ اجلاسوں سے فہم و روابط میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے اپریل 2025 میں ازبکستان کے دورے کے دوران ہونے والی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کو بھی مفید اور نتیجہ خیز قرار دیا۔

تجارت، پروازیں اور ریلوے منصوبہ

قائمقام صدر نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کی دوطرفہ تجارت 27 ملین ڈالر سے بڑھ کر 111 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

دونوں ممالک کا ہدف ہے کہ اگلے 4 سال میں دوطرفہ تجارت کو 2 ارب ڈالر تک پہنچایا جائے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لاہور تاشقند براہِ راست پروازوں کی بحالی اور اسلام آباد تاشقند ہفتہ وار پروازوں کا آغاز خوش آئند ہے۔

مزید پڑھیں: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل

انہوں نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کو پاکستان اور ازبکستان کو افغانستان کے راستے ملانے کا ایک اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے خطے میں روابط، تجارت اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

تعاون کا تسلسل

قائمقام صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تمام شعبوں میں فعال تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عزم ہے کہ پارلیمانی روابط، اقتصادی تعاون اور علاقائی منصوبوں کے ذریعے خطے میں امن و خوشحالی کو فروغ دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں گالیوں کی انوکھی دنیا، کبھی یہی الفاظ جیل پہنچا دیا کرتے تھے

ایل پی جی سیکٹر پر چند افراد کی اجارہ داری ختم کردی، مسابقت سے قیمتیں کم ہوں گی، علی پرویز ملک

مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائیوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی، طلال چوہدری

انٹرنیٹ پر نئے صارفین کو لوٹنے کے لیے فراڈیے تیار، خود کو محفوظ کیسے رکھیں؟

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی، 6 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ویڈیو

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے بیوٹمز یونیورسٹی کے 51اساتذہ واپس کیوں نہیں آئے؟

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟