امریکا نے غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو ایک غیر معمولی اقدام ہے اور ہالی وڈ کی عالمی کاروباری حکمتِ عملی کو ہلا کر رکھ سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ’ٹرتھ سوشل‘ پر لکھا کہ امریکا کی فلم سازی کی صنعت غیر ملکی مقابلے کے ہاتھوں پیچھے جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی فلم انڈسٹری کو دیگر ممالک نے ایسے لوٹا ہے جیسے کسی بچے سے کینڈی چھین لی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ ٹیرف ہٹائے تو امریکا مالی طور پر تباہ ہوجائے گا‘، ٹرمپ نےامریکی عدالت کا فیصلہ مستردکر دیا

تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ صدر ٹرمپ اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کس قانونی اختیار کا سہارا لیں گے۔ وائٹ ہاؤس نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، جبکہ وارنر برادرز ڈسکوری، کام کاسٹ، پیراماؤنٹ اسکائی ڈانس اور نیٹ فلکس نے بھی فوری ردِعمل نہیں دیا۔

فی الحال سرمایہ کاروں میں بے چینی دیکھی گئی اور نیٹ فلکس کے حصص ابتدائی کاروبار میں 1.5 فیصد گر گئے۔

ٹرمپ نے رواں سال مئی میں پہلی بار فلموں پر ٹیرف کا عندیہ دیا تھا، مگر اس حوالے سے تفصیلات نہیں دی تھیں، جس سے فلمی صنعت کے بڑے اسٹوڈیوز تذبذب کا شکار رہے کہ آیا یہ پالیسی مخصوص ممالک کے لیے ہوگی یا تمام درآمد شدہ فلموں پر لاگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹیرف سے انڈیا کو کتنا نقصان پہنچا؟ ششی تھرور نے بتا دیا

فلمی صنعت کے ماہرین اور قانونی تجزیہ کاروں نے اس اقدام پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلمیں دراصل دانشورانہ املاک اور خدمات کی عالمی تجارت کا حصہ ہیں، جس میں امریکا اکثر سرپلس میں رہتا ہے۔ ایسے میں ٹیرف لگانے کی قانونی بنیاد پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں، جدید فلمیں عام طور پر مختلف ممالک میں پروڈکشن، فنانسنگ، پوسٹ پروڈکشن اور ویژول ایفیکٹس کے مراحل سے گزرتی ہیں، جس سے یہ تعین مزید پیچیدہ ہو جاتا ہے کہ کون سی فلم واقعی غیر ملکی تصور کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘