صومالیہ میں امریکی فورسز کے آپریشن میں سینیئر داعش کمانڈر 10 ساتھیوں سمیت مارا گیا

ہفتہ 28 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صومالیہ میں امریکی فورسز کے آپریشن میں سینیئر داعش کمانڈر بلال ال سوڈانی 10 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر صومالیہ میں آپریشن رواں ہفتے کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی فورسز کی کارروائی میں داعش کا سینیئر کمانڈر بلال ال سوڈانی ہلاک ہوگیا، آپریشن کے دوران کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، داعش کے کمانڈر کو صومالیہ کے جنوبی علاقے میں واقع ایک غار میں نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ال سوڈانی افریقا میں داعش کی کارروائیوں کو پھیلانے اور دنیا بھر میں داعش کے مالی امور کی نگرانی کرنے کا ذمہ دار تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

دنیا میں بحالی امن کی پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی لیکن فریقین بھی نرمی برتیں، پاکستانی عوام

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

دنیا میں بحالی امن کی پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی لیکن فریقین بھی نرمی برتیں، پاکستانی عوام

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار