کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

منگل 30 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں بارش کے باعث جہاں موسم خوشگوار ہو گیا ہے، وہیں طوفان کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ جبکہ ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

طوفان بادوباراں کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑنا پڑا، جبکہ کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور ایک منسوخ کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں بارش کا امکان

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ویتنام سے آنے والی ترکش ایئرلائن کی کارگو پرواز TK-6245 خراب موسم کے باعث کراچی میں لینڈ نہ کر سکی، جسے طویل انتظار کے بعد کسی متبادل ایئرپورٹ کی طرف بھیج دیا گیا۔

اسی طرح لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن کی مسافر پرواز PK-305 کو بھی کراچی میں لینڈ کرنے کی اجازت نہ مل سکی اور اسے بھی متبادل ایئرپورٹ پر منتقل کردیا گیا۔

تاہم بحرین سے آنے والی فلائٹ GF-754 نے کئی چکر لگانے کے بعد بالآخر کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کر لی۔

موسمی صورتحال کے باعث فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا، جس کے تحت کراچی سے جدہ اور اسلام آباد روانہ ہونے والی پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ کراچی سے سکھر جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز PK-536 کو منسوخ کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ لاہور سے آنے والی پرواز PK-305 کو سکھر ایئرپورٹ پر عارضی طور پر اتارا گیا، جہاں مسافر طیارے میں موجود ہیں اور موسم کی بہتری کے بعد پرواز کو کراچی روانہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف علاقوں میں 129 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ

دوسری جانب ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب کراچی ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معمول پر آ چکا ہے، پروازوں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے، اور لاہور سے نجی ایئرلائن کی ایک پرواز کامیابی سے کراچی لینڈ کر چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘