بھارتی فوج کی درندگی، سرحد پار کرنے والی 8 بکریاں ہلاک، 54 کی ٹانگیں توڑ دیں

اتوار 5 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فوج نے تھرپارکر کے سرحدی علاقے میں درندگی کی انتہا کرتے ہوئے سرحد عبور کرنے والی بے زبان بکریوں کو نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں 8 بکریاں ہلاک اور 50 سے زیادہ شدید زخمی ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کبوتر 8 ماہ بعد رہا کر دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پاکستان اور بھارت کی سرحد کے قریب اس وقت پیش آیا جب کچھ بکریاں غیر ارادی طور پر سرحد عبور کر گئیں۔

عام طور پر ایسی صورت میں مویشی واپس کر دیے جاتے ہیں، مگر اس بار بھارتی فوج نے غیر معمولی سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جانوروں پر تشدد کیا۔

بھارتی فوج نے 54 بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں، جسے مبصرین پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی ناکامی کا بدلہ قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شکست کا غصہ بے زبان جانوروں پر نکالا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کا یہ اقدام نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ انسانی اور بین الاقوامی اخلاقی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سرحدی امن اور روایتی برتاؤ کے برخلاف ایسے اقدامات سے خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: پی آئی اے کے لوگو والے غبارے نے بھارتی حکام کی دوڑیں لگوا دیں

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت پاکستانی سرحد عبور کرنے والے کبوتروں کو بھی جاسوس قرار دے کر گرفتار کر چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp