ملکہ برطانیہ کا مطالبہ جس نے بادشاہ چارلس کو سخت پریشان کرکے رکھ دیا

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی ملکہ کمیلا نے بکنگھم پیلس کی جاری تزئین و آرائش میں ایک نئی اور شاندار لائبریری کی تعمیر کی تجویز پیش کی ہے، جس پر بادشاہ چارلس سوم کی جانب سے ناپسندیدگی اور ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔ شاہی ذرائع کے مطابق اس تجویز نے دونوں شخصیات کے درمیان اختلافات کو جنم دیا ہے۔

بکنگھم پیلس کی تزئین و آرائش پر تقریباً 369 ملین پاؤنڈ (تقریباً 750 ملین آسٹریلوی ڈالر) لاگت آئے گی، یہ منصوبہ 2017 میں شروع ہوا تھا، جس کی تکمیل 10 سال میں متوقع ہے۔ اس کا مقصد محل کے بوسیدہ برقی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی نظاموں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے تاکہ اسے آئندہ نصف صدی تک محفوظ اور فعال رکھا جا سکے اور آگ اور سیلاب کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: انسان نما روبوٹ کا کمال، ملکہ الزبتھ کے بعد شاہ چارلس کی بھی تصویر بنا ڈالی

ملکہ کمیلا کی خواہش ہے کہ محل میں ایک جدید اور باوقار لائبریری قائم کی جائے کیونکہ بکنگھم پیلس میں اس وقت کوئی مستقل لائبریری موجود نہیں، جبکہ آخری بار شاہ جارج چہارم نے شاہی کتب خانہ 19ویں صدی میں برٹش میوزیم کو عطیہ کر دیا تھا۔

ایک شاہی ذرائع کے مطابق ’کتابوں اور مطالعے سے ملکہ کمیلا کی گہری وابستگی ہے، اور وہ سمجھتی ہیں کہ شاہی رہائش گاہ میں لائبریری کا نہ ہونا ناقابلِ قبول ہے۔ یہ ان کی ذاتی طور پر سب سے اہم خواہش ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پرنس ولیم اور ہیری کے درمیان برسوں پرانی رقابت کی وجہ کیا ہے؟

تاہم بادشاہ چارلس کو اس تجویز پر شدید تحفظات ہیں۔ ذرائع کے مطابق، تعمیراتی منصوبے کی بڑھتی ہوئی لاگت اور پیچیدگی پہلے ہی ان کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، اور اس میں ایک اضافی کمرے کی خواہش انہیں مزید پریشان کر رہی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ معاملہ دونوں کے درمیان ’اختلاف کی وجہ‘ بن چکا ہے، حالانکہ شاہی جوڑے نے حال ہی میں اپنی 20ویں شادی کی سالگرہ منائی ہے۔

ملکہ کمیلا، جو کہ ادب، مطالعہ اور خواندگی کے فروغ کی سرگرم حامی رہی ہیں،  The Queen’s Reading Roomجیسے ادبی پلیٹ فارمز کے ذریعے مصنفین اور قارئین کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہیں۔ وہ مختلف اسکولوں، جیلوں اور کمیونٹی سینٹرز کا دورہ کر چکی ہیں اور کئی فلاحی اداروں کی سرپرست بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ الزبتھ کی شادی کے کیک کا نایاب ٹکڑا فروخت، خریدار نے کھانے کا منصوبہ بنا لیا

گزشتہ ماہ انہوں نے ایک ادبی میلے سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا یہ منصوبہ لاک ڈاؤن کے دوران محض نو پسندیدہ کتابوں کی ایک فہرست کے طور پر شروع ہوا تھا، جو اب ایک عالمی سطح پر معروف آن لائن کمیونٹی میں تبدیل ہو چکا ہے۔

فی الوقت شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کلیرنس ہاؤس میں قیام پذیر ہیں، جہاں ایک لائبریری پہلے ہی موجود ہے جو کہ ملکہ الزبتھ دوم (بطور شہزادی) کے دور میں ایک داخلی ہال کو تبدیل کر کے بنائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا